By: مرید باقر انصاری
یوں تباہ اپنی زندگی کر کے
کیا ملا ہم کو دل لگی کر کے
کیا پتا تھا ملے گا تو بھی نہیں
شہر والوں سے دشمنی کر کے
چل پڑے ہم اندھیروں کو لے کر
تیرے حصے میں روشنی کر کے
بےوفائ تجھے بھی ملنی تھی
رو نہ اب مجھ سے بےرخی کر کے
چین آتا ہے اب مرے دل کو
یاد باتیں سبھی تری کر کے
کتنا پاگل ہوں خوش میں رہتا ہوں
ضبط لوگوں کی بےحسی کر کے
مجھ کو باقرؔ ہزاروں غم جو ہیں
یوں ہی جیتا ہوں شاعری کر کے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?