By: Shabbir Nazish
سُنا کے رنج و الم مجھ کو اُلجھنوں میں نہ ڈال
سفر کا خوف مرے عزم کی رگوں میں نہ ڈال
میں اِس جہان کو کچھ اور دینا چاہتا ہوں
تُو کارِ وقت کے پُرہول چکروں میں نہ ڈال
ملول دیکھ کے تجھ کو میں رُک نہ جائوں کہیں
خدارا! ہجر کی شدت کو آنسوئوں میں نہ ڈال
تری بھلائی کی خطر مجھے اُتارا گیا
مجھے لپیٹ کے کپڑوں میں، طاقچوں میں نہ ڈال
یہ ہجرتیں تو مقدر ہیں اور مشغلہ بھی
تُو بے گھری کے حوالے سے وسوسوں میں نہ ڈال
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?