By: Mobeen Nisar
شب ہم چراغوں کو بجھا دیتے ہیں
پھر تیری یاد کے دیپ جلا دیتے ہیں
ڈوب جاتی ہے آنکھوں میں اداسی
نیند کو دروازے سے لوٹا دیتے ہیں
سلگتے ہیں انگاروں پے رات بھر
تیرےخیال کےجھونکے ہوا دیتےہیں
کبھی تیری تصویر بنا کر کاغذ پے
تیرے ہی خاکے کو رلا دیتے ہیں
تیرے آنے کا اتنا یقین ہو جاتا ہے
کہ روتے روتے ہم مسکرا دیتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?