By: Hukhan
اسے جانے کیوں
چائے پسند نہیں
مگر بات ہے پرانی
ماہ و سال بیت گئے
سنا ہے
سرد موسم میں
اپنی زلف سنوار کے
آنکھوں کو بناکر کمان
شاید ہماری یاد میں
بکثرت چائے وہ پیتا ہے
جانے کیوں بھلا
اس قدر چائے
اب وہ پیتا ہے
سنا ہے سرد موسم
اس پر گراں گزرتا ہے
سچ ہے
ہماری یاد میں
چائے وہ بار بار پیتا ہے
جو زہر لگتی تھی
وہی جی بھر کے پیتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?