By: Mubeen
میرے احساس کو روح کو چھو کے دیکھو
ستاروں پہ چلنے والے زمیں پہ چل کے دیکھو
تاریکیوں میں گم ہے کوئی کس طرح
کسی کے اندھیرے میں روشنی کر کے دیکھو
گم سم فضاؤں کی خاموشیوں میں
نغمے چھیڑو کچھ گنگنا کے دیکھو
چاند کی زیبائی کا منظر دیکھنے والے
کبھی اماوس کی رات میں جاگ کے دیکھو
کچھ کو مل جاتا ہے بن مانگے ہی
کبھی محرومیوں میں آرزو کر کے دیکھو
دل توڑنا ہے بہت آسان کام
بن کے دل کسی کا کبھی ٹوٹ کے دیکھو
ٹوٹے ہوئے کانچ کتنے زخم دیتے ہیں
کسی دل کے ٹوٹے کانچ پہ چل کے دیکھو
چاہتوں کے موسم میں نفرتوں کی آگ میں
کبھی اپنا بھی دل جلا کے دیکھو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?