By: امن وسیم
باؤلنگ میں تو میری کوئی پوچھ ہی نہیں
رہتے ہیں بلے باز کو خطرات مسلسل
اسٹارٹ لینے کیلیے جب باؤنڈری تک گیا
سمجھنے لگے شعیب سب حضرات مسلسل
تھک ہار کے کیپر بھی مجھے گھورنے لگا
وائڈ چلی گئی تھیں بالیں سات مسلسل
میں کیا بگاڑ سکتا تھا اپنے رقیب کا
وہ یتد دلا رہا تھا میری اوقات مسلسل
قد میں وہ بڑا تھا مجھ سے بھی دو گنا
سنتا رہا میں اس کی لغویات مسلسل
جی بھر گیا تھا ایک ہی اوور میں،اس قدر
چھکوں کی میں نے کھائی تھی سوغات مسلسل
ففٹی کرادی میں نے اپنے پہلے اوور میں
سب کو دکھا رہا تھا میں کرشمات مسلسل
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?