By: ارسلان حُسینؔ
تمھارے پاس آنا چاہتی ہوں
میں حالے دل سُنانا چاہتی ہوں
لوگ کہتے ہیں محبت ہے مجھے
میں اب تم کو بتانا چاہتی ہوں
بہت رہ لی میں پرائے گھر میں
اب اپنے گھر جانا چاہتی ہوں
جس میں تعبیر ہے تمھارے خوابوں کی
وہ حَسِین نگری دیکھانا چاہتی ہوں
زیب کر لو مجھے پوشاک کی طرَح
تمھیں آندھی سے بچانا چاہتی ہوں
تم اپنا عکس میری آنکھوں میں دیکھو
تمہیں تم سے مِلانا چاہتی ہوں
جو بھی دیکھے وہ نگاہ بَرق کرے
میں ایسے پیش آنا چاہتی ہوں
کِرچا کِرچا مجھے سَمیٹو تم
میں ایسے ٹُوٹ جانا چاہتی ہوں
حُسینؔ ! سُنا ہے تم مَنانا جانتے ہو
میں تم سے رُوٹھ جانا چاہتی ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?