By: Hassan Kayani
مقام مدینہ کو سمجھنا بصیرت کی بات ھے
یہ تو میرے نبی سے عقیدت کی بات ھے
پیدا ھو ان سے روح میں شدت کی چاھت
یہ تو خدا اور رسول سے نسبت کی بات ھے
حضرت بلال فراق نبی میں بے ھوش ھو گئے
یہ تو انکی اپنے آقا سے الفت کی بات ھے
معراج پر بلال کو جنت میں کھیلتے دیکھا
یہ تو رسول کریم کی تربیت کی بات ھے
آپکی سیرت طیبہ قرآن پاک کی تفسیر ہے
یہ تو آقا کی حیات سیادت کی بات ھے
ھو اگر نصیب خواب میں دیدار مصطفی
یہ تو میرے حضور کی عنایت کی بات ھے
ھو میسر اگر توفیق تفہیم قرآن و سنت
یہ تو میرے خالق کی رحمت کی بات ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?