Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں نے دیکھا ہے عشق کا جذبہ

By: وشمہ خان وشمہ

دل کے گلشن کی آبیاری میں
درد اگتا رہا کیاری میں

جب بھی جلتا ہے یاد کا دیپک
خون جلتا ہے بیقراری میں

میں نے دیکھا ہے عشق کا جذبہ
ترے دربار کے بھکاری میں

آج اتنی پلا دی آنکھوں سے
آنکھ لگ جائے گی خماری میں

اور ملتی نہیں کسی شے سے
جتنی عزت ہے غمگساری میں

بجھ رہا ہے یہ دوستی کا دیا
رہا کچھ بھی نہ رازداری میں

میں نہ پہنچوں گی وقت پر وشمہ
آج مشکل ہے پھر سواری میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore