By: mian amar
ہاتھ میں پھول بغل میں خنجر رکھتے ہیں
کچھ لوگ یہاں ایسا بھی ہُنر رکھتے ہیں
بظاہر ایک قطرہ بھی نظر نہیں آتا مگر
آنکھ میں اشکوں کا سمندر رکھتے ہیں
جن میں ہوتا نہیں ھے پیار کا جزبہ
وہ سینے میں دل نہیں پتھر رکھتے ہیں
وہ آخر فصلِ محبت اُگائیں گے کس طرح
جو اپنے دل کی زمیں کو بنجر رکھتے ہیں
ظالموں کے خلاف لکھنے کے لئے اے امر
ہم اُنگلیوں کو لہو میں تر رکھتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?