Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ملی ہے راحت ہمیں سفر سے

By: سوپنل تیواری

ملی ہے راحت ہمیں سفر سے
تھکن تو لے کر چلے تھے گھر سے

ابھی پلک پر پلک نہ بیٹھی
یہ خواب آنے لگے کدھر سے

فلک پہ کچھ دیر چاند ٹھہرا
وداع لیتے ہوئے سحر سے

طویل ناول میں زندگی کے
تمام قصے ہیں مختصر سے

وہ دیکھتے دیکھتے ہی اک دن
اتر گیا تھا مری نظر سے

اسی گلی میں نہیں گئے بس
گزر گئے ہم ادھر ادھر سے

گزر بسر کی ہے کوئی صورت؟
یہ صرف ہوگی گزر بسر سے

دھوئیں سے آتشؔ جلیں گی آنکھیں
جلے نہیں ہم اس ایک ڈر سے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore