By: Mian Amar
ہر غم اور ہر خوشی بانٹ لینی چاہیے
آپس میں زندگی بانٹ لینی چاہیے
کسی بھی شخص کو نہ ہو احساسِ تیرگی
دیئے اور روشنی بانٹ لینی چاہیے
رونے والوں میں بھی اے ہنسنے والو
تھوڑی تھوڑی ہنسی بانٹ لینی چاہیے
دُنیا میں کوئی بھی نہ ہو کسی کا رقیب
ہر کسی میں دوستی بانٹ لینی چاہیے
اور بھی بہت ہیں امر جیسے گنہگار
اے واعظو بندگی بانٹ لینی چاہیے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?