By: Muhammad Kamran Shehzad
جب تلک گھر میں ساس اور سالی رہے
میرے مولا میری جیب خالی ر ہے
گھر میں فاقے رہیں روتے کاکے رہیں
روز پکتا پلاؤ خیالی رہے
بولے سالی کبھی تو کبھی ساس جی
ہوتی ہر دم میرے گھر قوالی رہے
گالیاں سنتے سنتے یہ حالت ہوئی
رات دن لب پہ میرے بھی گالی رہے
لاکھ لوشن کریمیں لگائے مگر
سالی میری ہے کالی سو کالی رہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?