Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وفا کر کے بھی بہت کچھ کھویا ہے یہ اور بات ہے

By: mohammed masood

وفا کر کے بھی بہت کچھ کھویا ہے
میرے حصے میں پھر بھی بس درد آیا ہے

یہ اور بات ہے

وہ کہتے ہیں کہ بے پناہ محبت ہے تم سے
اور وہ جانتے ہی نہیں یہ عشق کیا ہے

یہ اور بات ہے

میں کتنا بھی ٹوٹتا ہوں ہر بار سنبھلا ہوں
بس اس بار سنبھل نہیں پایا

یہ اور بات ہے

وہ کہتے ہیں کہ تم بس میرے نہیں ہو پاۓ
میں اَس کے لیے اپنا بھی نہ بن پایا

یہ اور بات ہے

جی بھر کے روۓ تھے اَس کے دامن میں چھپ کے
اس بار ایک آنسو بھی نہ آیا

یہ اور بات ہے

میں نے لوگوں کو خدا سے موت مانگتے دیکھا ہے
میں زندگی کو ہی سمجھ نہ پایا

یہ اور بات ہے

جس کے نام سے دل دھڑکتا تھا سینے میں
آج اَسی نام سے دل بھر آیا

یہ اور بات ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore