By: Tahir Javed Tahir
بندر کی طرح مجھے نچاتی ہے میری بیگم
دن میں بھی ستارے دکھاتی ہے میری بیگم
چغلیوں میں لگتاہے ماسٹرز کیا اِس نے
محلے بھر میں آگ لگاتی ہے میری بیگم
پنجابی بولتی ہے انگریزی لب و لہجے میں
یوں سوسائٹی ہائی بناتی ہے میری بیگم
خواب میں ڈر کرجاگ جاتا ہوں اکثر
بغیر میک اپ جب یاد آتی ہے میری بیگم
مجھے دیتی ہے کھانے میں کریلے اور کدُو
خُود ہر روز روسٹ اُڑاتی ہے میری بیگم
ہر موضوع پر بولتی ہے جاہلوں کی طرح
بولنے میں نہیں مات کھاتی ہے میری بیگم
دکھائی دیتی ہے کبھی رفیق تو کبھی فیقا
رات کوجب سوٹا لگاتی ہے میری بیگم
رُونے دھونے میں کوئی نہیں اس کا ثانی
ہر میت پر بُلائی جاتی ہے میری بیگم
بن ٹھن کر جب دیکھتی ہے مجھے پیار سے
پھر جھُوٹ مجھ سے بلواتی ہے میری بیگم
ہر وقت رُونا روتی رہتی ہے مہنگائی کا
لیکن روز بیوٹی پارلر جاتی ہے میری بیگم
جب آتے ہیں اس کے ماں باپ ملنے
ظالم سے مظلوم بن جاتی ہے میری بیگم
ہر فیشن دیکھ کر فلموں میں،ڈراموں میں
درزیوں کی سیل بڑھاتی ہے میر ی بیگم
سسرالی مہمانوں سے ہے اسے خدا کا بیر
بس پانی پر ہی ان کو ٹرخاتی ہے میری بیگم
میکے میں مشہور ہے اس کی مہمان نوازی
اُنکو ناشتے میں پیزا کھلاتی ہے میری بیگم
اپنی زبان سے کہتی ہے حُور ہوں میں
مجھے تو لنگور جیسی نظر آتی ہے میری بیگم
کتنے سہانے گزرتے ہیں اپنے وہ دن
جن دنوں میکے چلی جاتی ہے میری بیگم
اپنے آٹھ بھائیوں کا جب دیتی ہے حوالہ
ایسے دھوتی گیلی کرواتی ہے میری بیگم
طاہر تو اک ادارے میں ہے ادنیٰ ملازم
سب کو سرکاری افسر بتاتی ہے میری بیگم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?