By: Qasim Shuakh
نظر سے نظر ملائیو اب کے بار
دیکھ کے نظریں چرائیواب کے بار
کافی مدت سےہم نے دید نہیں کی
بن سنور کے آئیو اب کے بار
چاند سے چہرے کی بات الگ ہے
رخ سے پردا ہٹائیو اب کے بار
خوشبؤگلاب بھی خود پررشک کرے
زلفوں میں گلاب لگائیواب کےبار
گرموقع ملےبیٹھنےکا پہلو میں
حال_ ذل بھی سنائیو اب کے بار
دل دیوانےکی گزارش ہےآپ سے
سامنے سے نہ جائیو اب کے بار
وہ بھی سونگھیں لب_ "شوخ "کی نگہت
صبا! رنگ_غزل پھیلائیو اب کے بار
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?