By: Khalid Zahid
کچھ تو صلہ مل ہی جائے گا خوش الحانی کا
تشہیر بھی تو بن کہ رہتا ہوں بے زبانی کا
بہت خوب! کہنے میں ہی عافیت جانی ہے
ورنہ سکھلا دیتے خوب سبق اسکی نادانی کا
کیوں چہروں پر مختلف چہرے لگائے پھر رہے ہیں
ہم سے چھپ رہے ہیں لگا کہ رنگ پشیمانی کا
خدا خوب واقف ہے سجدوں میں کیا کرتے ہو
کام نا آئے گا مہراب ماتھے پر نماز کی نشانی کا
بدل رہا ہے مزاج اسکا کچھ ایسے خالد
جیسے مصنف ہو وہ زندگی کی کہانی کا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?