By: UA
میں کَچھ کہنا چاہتی ہوں
تمہاری آنکھیں کہتی ہیں میں کَچھ کہنا چاہتی ہوں
میرا دِل بھی یہی کہتا ہے میں کَچھ کہنا چاہتی ہوں
سب کہتے ہیں تمہارا دِل کانچ کا نازک سا گھر ہے
کانچ کے نازک گھر میں میں بھی رہنا چاہتی ہوں
میں کچھ کہنا چاہتی ہوں
سب کہتے ہیں تمہاری آنکھیں آئینے سی شفاف ہیں
میں اِس آئینے میں اپنا عکس پِرونا چاہتی ہوں
میں کَچھ کہنا چاہتی ہوں
میں نے سَنا ہے تمہاری بصیرت صحرا جیسی کَشادہ ہے
تَمہاری سوچ کی گہرائی سمندر سے بھی زیادہ ہے
میں تمہاری فکر کے صحرا میں کھو جانا چاہتی ہوں
تمہاری سوچ کے سمندر میں خود کو ڈوبونا چاہتی ہوں
میں کَچھ کہنا چاہتی ہوں
تمہاری آنکھیں اماوس میں نور کا نظارہ ہیں
تاریکی میں تَمہاری یادیں چاند کا اِستعارہ ہیں
نور کے نظاروں کو نظروں میں سمونا چاہتی ہوں
چاند کی ٹھنڈی روشنی میں خود کو بھِگونا چاہتی ہوں
میں کَچھ کہنا چاہتی ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?