By: Mubeen Nisar
تیری یاد میں اب غزل نہیں کہتے
کہیں عام نہ ہو رسوائی نہ ہو
خاموش ہیں اسقدر جتلاتے نہیں
اک حرف پہ ناراض کہیں خدائی نہ ہو
چاک وقت سی ہی دے زخموں کے
ساتھ میرے اگر تنہائی نہ ہو
اس جگہ بچھڑے زمانہ گزرا ہے
اکثر وھم ہوتا ہے کہ تم آئی نہ ہو
حرف دعا یاد ہیں ابتک مگر
ممکن ہے عرش تک شنوائ نہ ہو
سنا ہے وہ شوخی وہ بانکپن نہیں رھا
دل یہ کہتا ہے کسی نے اڑائی نہ ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?