By: Arooj Fatima ( Lucky )
زمانے کے سوالوں کے جواب ڈھونڈتی رہی
میں تو زندگی گزارنے کے آداب ڈھونڈتی رہی
جس میں پیار و محبت ، وفا کی باتیں ہوں
تحفے میں دینے کو وہ کتاب ڈھونڈتی رہی
تیری تلخیاں اپنی جگہ بجا ہیں جاناں
جو دل سے نفرت مٹا دے وہ بات ڈھونڈتی رہی
تجھ سے بچھڑے اب تو اک مدت ہوئی
جو تجھ سے ملا دے وہ اسباب ڈھونڈتی رہی
اک عمر تیری آس میں تیرا راستا نہار کر
میں اپنا کھویا ہوا شباب ڈھونڈتی رہی
اب ُاس سے کیسے کہوں کہ اے چارہ گر
تیری دید کی خاطر تیرے احباب ڈھونڈتی رہی
جس میں لکھا ہو ساری مشکلوں کا حل لکی
کتب تقدیر میں وہ باب ڈھونڈتی رہی
وہ آ رہا ہے عید پر ایک عرصے کے بعد
میں راہ میں بچھانے کو گلاب ڈھونڈتی رہی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?