Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اے حُسنِ جُواں

By: NEHAL GILL

اے حُسنِ جُواں میرا اک کام کر دے
اپنی زندگی کے بس دو پل میرے نام کر دے

مجھ میں کچھ خامیاں ہیں بر حق
تُو آ کے بد نام مجھے سریام کر دے

میں ہستے ہستے جان قربان کر دوں
تُو اپنے ہاتھوں سے قصہ تمام کر دے

مجھے خُوشی ہو گی ایسی موت پے
تُو شہادتِ عشق میرا انعام کر دے

نہ میرے پیار کے بدلے پیار دے مجھے
اپنی نفرت ہی میری محبت کا انجام کر دے

سُنا ہے نظامِ فلک تیری بات مانتے ہیں
نظریں جُھکا کے آج حسین شام کر دے

کنول کا پھو ل ہو یا کومل گلاب ہو
سورج کی کرن ہو یا حسین مہتاب ہو
تُو دیکھے جس کی جانب بس اپنا غلام کر دے

بادل بنتے ہیں تیری زلفوں کے سائے سے
کھول کے لہرائے تو بارش کا مقام کر دے

تُو بولے تو ہر لفظ تیرا شاعری لگتا ہے
اس کے آگے تُو نہا ل کے ہنر کو عام کر دے

نہ ہر بار ترچھی نگاہ سے د یکھ نہا ل کو
اک بار ہس کے مجھے سلام کر دے

کومل ہاتھو ں میں تلاش کر میرا نام
نہا ل کا اعلان بھری محفل اژدہام کر دے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore