By: Bilal qavi
مجھے اک خواب کی تلاش ہے
مجھے نیند دو میں ڈھونڈ لوں
جو قرض ہے قلبِ زار پے
اسے آج میں اتار لوں
میری جستجو اب ختم ہو
میری تلاش کو بھی موت ہو
میری روح کو بھی تسکین ہو
مجھ کو بھی تو سکون ہو
میری آنکھیں پھر پر نم نہ ہوں
میرے چہرے پے بھی غم نہ ہو
مجھے بھی کسی کی آس ہو
کوئی میرا بھی غم شناس ہو
مجھے اک خواب کی تلاش ہے
مجھے نیند دو میں ڈھونڈ لوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?