By: UA
اپنی موج کے ہوتے ہیں
بچے من موجی ہوتے ہیں
انہیں ڈرانا ہوتا ہے
نہ دھمکانا ہوتا ہے
پیار محبت سے بچوں کو
سبھی بتانا ہوتا ہے
صحیح غلط کیا ہوتا ہے
یہ سمجھانا ہوتا ہے
آہستہ آہستہ بچوں کو
سمیکھانا ہوتا ہے
اپنی دھن میں رہتے ہیں
اپنے من کی کہتے ہیں
من مانے تو سنتے ہیں
دل کے نازک ہوتے ہیں
اپنی موج کے ہوتے ہیں
بچے من موجی ہوتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?