Bazm e Urdu - The urdu poetry app

محبت کے رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے محفل میں

By: NEHAL GILL

محبت کے رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے محفل میں
بڑی مُدت کے بعد غم سُنایا ہے محفل میں

تھا غم دینے والا بھی موجود وہاں مرے یارو
ہے بے قصور میں نے یقین دِلایا ہے محفل میں

بد نام نہیں کرنا چاہتا میں اُسے سریام اِس لئے
گِرتے آنسوئوں کو پلکوں میں چھپایا ہے محفل میں

نظروں سے پینے والوں کو نشہ کب ہوتا ہے بوتل سے
جان بُوج کے حال اپنا مدہوش بنایا ہے محفل میں

کھڑا ہے وہ رقیبوں کے درمیان مسکراتا ہوا
آج بھی اُس نے مرا دل جلایا ہے محفل میں

کامیاب ہوں میں ہر زندگی کے کھیل میں
عشق میں مرے ساتھی نے مجھے ہرایا ہے محفل میں

بس کر نہال تماشا دیکھنے کے لئے ہی اُس نے
پھر سے تجھے یہاں بُلایا ہے محفل میں
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore