By: UA
تم --- ہاں --- تم
کب اور کیسے؟
میری زندگی میں،
آ شامل ہوئے
ہم سوچتے رہے
ہم سوچتے ہی رہ گئے
تم --- ہاں --- تم
کب اور کیسے؟
میرے خیالوں پہ،
آ کے چھا گئے
ہم سوچتے رہے
ہم سوچتے ہی رہ گئے
تم --- ہاں --- تم
کب اور کیسے؟
میری راتوں کی
نیندیں چرا کے لے گئے
ہم سوچتے رہے
ہم سوچتے ہی رہ گئے
تم --- ہاں --- تم
کب اور کیسے؟
میری نظر کے راستے
روح و دل میں سما گئے
ہم سوچتے رہے
ہم سوچتے ہی رہ گئے
اور پھر ایسا ہوا
یہ سب کچھ،
ہونے کے بعد
مجھ سے میرا اپنا آپ
ہاں مجھ سے،
کھونے کے بعد
تم اور کسی کے ہو گئے
تم --- ہاں --- تم
کب اور کیسے؟
اور کسی کی،
زندگی میں
جا کے شامل ہو گئے
ہم سوچتے رہے
ہم سوچتے ہی رہ گئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?