By: purki
فرقہ واریت کی حقیقت کیا ہے
ان فتنوں کا سبب کیا ہے
قوم کو ہمیشہ الجھائے رکھو
اصل مسئلوں سے دور رکھو
غربت اور جہالت میں پھنسائے رکھو
بیماری اور بھوک میں جکڑائے رکھو
آپس میں خوب لڑائے رکھو
نفرتوں کے بیج ڈالتے رہو
تاکہ خود آپس میں مال بٹوریں
مل جل کر عوام کی کھال اتاریں
اوپر کے لوگ سب ایک ہیں
کھانے میں سب شریک ہیں
عوام کو خانوں میں تقسیم رکھو
جتنا ہوسکے تقسیم در تقسیم کرو
قرآن اتحاد کا درس دیتا ہے
مگریہ انتشار کا بیج بوتا ہے
جو اس مشن میں انکا ساتھ نہ دے
وہ ان کا حقّہ پانی بند کر دیتا ہے
جو انکا ہو شانہ بشانہ
وہ انکو پالتا پوستا ہے
میڈیا سے لے سیاستدان تک
سب انکے پےرول پر ہوتا ہے
حق و صداقت کو جو اپنائے
وہ ان کو خوب کھٹکتا ہے
جب کوئی زیادہ بھونکتا ہے
وہ ان کے آگے بڈی ڈالتا ہے
ہڈی سے ٹل جائے تو اچھا
ورنہ اسکی پھینٹی لگاتا ہے
پھر بھی اگر وہ باز نہ آئے
اُسکو بوری میں جانا پڑتا ہے
یہاں سچ کہنے کی ہمّت کس میں ہے
جو سچ بولے وہ باغی کہلا تا ہے
سچ صرف کتابوں میں اچھا ہے
یہاں سچ بولنا کربلا برپا کرنا ہے
سچ بولنا بہت مہنگا پڑتا ہے
اپنا سب کچھ لُٹوانا پڑتا ہے
اتنا حوصلہ میں کہاں سے لاؤں
حسینی عزم میں کہاں سے پاؤں
میں انکی پاؤں کا خاک بھی نہیں
سچ بول کر خود کو زندہ دفناؤں
وہ عزم نبی کا پیکر تھا
وہ مولا علی کا بیٹ تھا
وہ لا الہ کا بانی ہے
دین اسلام کا سپاہی ہے
خواجہ معین کا یہ کہنا ہے
وہ دین و دنیا کا بادشاہ ہے
وہ لا الہ کا ایسا دائرہ ہے
جو باہر ہے مکمل باہر ہے
پُرکی کی یہ تمنّا ہے
ہم سب مل جل کر رہے
دشمنوں کی سازش کو سمجھے
اور آپس میں شیرو شکر رہے
اللہ،قرآن،کعبہ سب کا ایکا ہے
کاش کہ ہم سب بھی ایکا رہے
آج دینا بھر کے کافر ایکا ہے
افسوس مگر مسلم یکّ و تنہا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?