By: Tasleem Ahmed Dani
دسمبرٹہرے یا بیت جائے مجھے کیا فرق پڑتاہے
یہ سال بھی آخر گزر جائے مجھے کیا فرق پڑتاہے
میری تکلیف کا سن کے لاپرواہی سے وہ بولے
کوئی مرتا ہے تو مر جائے مجھے کیا فرق پڑتاہے
چلیں وہ ساتھ جب تک میرے دل کی دھڑکن ہیں
ساتھ چھوڑ کے پھر میرا وہ روئے یا مسکرائے مجھے کیا فرق پڑتاہے
وہی شرط لگاؤ مجھ سے جس میں وہ مل جائیں مجھ کو
انعام وہ نہ ہوں تو کوئی جیتے یا ہار جائے مجھے کیا فرق پڑتاہے
یہی ہے التجا دانی ہمیشہ دل میں مجھے رکھنا
اور کوئی یاد رکھے یا بھول جائے مجھے کیا فرق پڑتاہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?