By: SN Makhmoor
عجب تیری محبت ہے
تجھے مجھ سے شکایت ہے
نہیں کرتے گلہ دلبر
نہیں اچھی یہ عادت ہے
تو جیسا ہے لگے اچھا
محبت کی یہ صورت ہے
حسیں تجھ سے جہاں میں ہیں
مگر تجھ سے محبت ہے
جو کہتے ہیں عد و مجھکو
مجھے ان سے بھی اُلفت ہے
غزل میری سخن میرا
وفا میں یہ ریاضت ہے
وہ مجھ کو جان کہتا تھا
جو پوچھے کس کی میّت ہے؟
غزل ہوتی نہیں ممکن
مری غم سے عداوت ہے
مرا سینہ ترا خنجر
عداوت بھی عنایت ہے
گرے آنسو بہے ارماں
یہ ہی میری کتابت ہے
خمار ِ جاں ر ہا ہر پل
وفا میں یہ عبادت ہے
سنوارو ! جاں کبھی مجھ کو
مجھے تیری ضرورت ہے
میں زندہ ہو بنا تیرے
یہ ہی خود سے شکایت ہے
گریباں چاک کرتا ہوں
ترے پیچھے یہ حالت ہے
جنون ِ جاں اے جان ِ جاں
مجھے اب بھی محبت ہے
یہاں ملتا نہیں انساں
میں جیسا ہوں غنیمت ہے
کبھی مجھ سے ملو تو تم
یہ ادنیٰ بھی قیامت ہے
رہا تنہا ترا مخمورؔ
اِسے بس تجھ سے اُلفت ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?