By: zain shakeel
تجھے دل سے بھلانا چاہئیے تھا
ہمیں بھی مسکرانا چاہئیے تھا
ہمیں پیچھے ہی رکھا ہے کسی نے
ہمیں اگلا زمانہ چاہئیے تھا
ستم یہ ہے مرے دل کے مکیں کو
کوئی بہتر ٹھکانا چاہئیے تھا
ہمیں اچھا لگا اُس کو منانا
اسے پھر روٹھ جانا چاہئیے تھا
کہیں پر کھو گیا چہرے کا نقشہ
مجھے اب لوٹ جانا چاہئیے تھا
زمانے بھر سے فرصت ہو گئی ہے
اُسے اب یاد آنا چاہئیے تھا
کہاں ہم زینؔ اس کے کام کے تھے
اسے یہ جان جانا چاہئیے تھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?