Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وہ ٹھنڈک ہیں میری آنکھوں کی

By: M.Asghar

وہ میرے دل کا قرار ہو گئے ہیں
اب وہ بڑے پراسرار ہو گئے ہیں

وہ تو ٹھنڈک ہیں میری آنکھوں کی
ہم ان کے لیے بخار ہوگئے ہیں

قینچی کی طرح چلتی ہے زباں ان کی
میرے لیے وہ چلتی تلوار ہو گئے ہیں

ان کی بے رخی سے یوں لگتا ہے
کسی غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں

ہر روز ایسی دھونس جماتے ہیں مجھ پر
لگتا ہے وہ ذہنی بیمار ہو گئے ہیں

پچھلے چند دنوں سے یوں لگتا ہےاصغر
ہمارے بگڑے مراسم استوار ہو گئے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore