By: M. Habibullah Rajput
اے الله تو ہے با برکات
سب سے بالا تیری ذات
پھر ابلیس سے ڈرنا کیسا
ہو ہاتھوں میں اگر تیرا ہاتھ
ہر بازی دوراں جیتوں گا
کہ ہوتی نہیں سچائی کو مات
اے الله میں تیری راہ کا راہی
کر دے اونچی میری ذات
تیری ہی رحمت کے صدقے مولا
کھلے پھول اور ہرے ہیں پات
اب تیرے بندے بنے ہیں تو
تو ہی ٹالے گا سب آفات
زندگی تو آگے چلتی جائے اور
پیچھے پیچھے موت کی گھات
جب پیش ہوگا تیرے حضور
حبیب کہے گا ہر سچی بات
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?