Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہے ہر طرف ہی خطرہ

By: علی اکبر

ہے ہر طرف ہی خطرہ سو جدھر بھی جا خیال کر
یہ شہر ہے رقیبوں کا قدم اُٹھا سنبھال کر

تری خموشی کہہ رہی ہے کچھ نہ کچھ تو بات ہے
میں آج تیرے روبرو ہوں جو بھی ہو سوال کر

نہ بند اپنے چہرے کو کر اتنے تو حجابوں میں
اے یار اپنے یار کا تو کچھ تو اب خیال کر

تو بخش اپنے گیت کو نئی سی ایک دھن فقط
مزار کے فقیر عشق میں اُتر دھمال کر

خدا ہمارے حصے میں مزید غم اتار دے
ہمارے ضبط کو ابھار تو سخن میں دال کر

ہے کیا جو شہد و شیر سے بھی میٹھا اس زمین پر
پتہ لگانا ہے مجھے تو آگے اپنے گال کر

حیاتِ مختصر کے قصے کو بنا دے خوب تر
وگرنہ اس حیات میں یہ خود کشی حلال کر

کبھی ہماری غم کی شام کو بنا حسین تو
اے اکبرؔ اپنے دوست کو غزل سنا تو کال کر


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore