By: Muhammad Tanveer Baig
درد مسکرتے ہیں اب بھی تیرے آنے پر
ھم غم بھول جاتے ہیں اب بھی تیرے آنے پر
عمر کاٹ دی لیکن بچپنا نہیں جاتا
ھم دیے جلا تے ہیں اب بھی تیرے آنے پر
نیند جاتی رہتی ہے تیری یاد آئے تو
ھم خواب سجاتے ہیں اب بھی تیرے آنے پر
شبنمی ستاروں پر پھول کھلنے لگتے ہیں
ھم خوشی مناتے ہیں اب بھی تیرے آنے پر
اب بھی تیری آہٹ پر رات مسکراتی ہے
ستارے ٹمٹاتے ہیں اب بھی تیرے آ نے پر
تیرے ہجر میں ھم پر اک عذاب تاری ہے
ھم چونک چونک جاتے ہیں اب بھی تیرے آنے پر
آس لوٹ آتی ہے اب بھی تنہایوں میں تنویر!
ھم آنسو چھپاتے ہیں اب بھی تیرے آنے پر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?