By: Jan Alam Swat
دُور آسمان پرکوئی رستہ نظر آئے مجھے
کوئی نازنین اُس جہاں میں بلائے مجھے
جہاں بستیاں فقط دل والوں کی ہو ں
جو نفرت نہ جانے اور پیار سکھائے مجھے
ٹوٹا سااک مکان اس بستی میں میسر ہو
میری طرح اک رُوح پرور بھی مل جائے مجھے
دن خوشیوں بھرا رات صدیوں پر ہو محیط
دن کو بہلاکر رات کوبانہوں میںسلائے مجھے
نہ فکر معاش ہو نہ خوفِ جزا و سزا
شراب حلال ہو اور اپنے ہاتھوں سے پلائے مجھے
نہ مستقبل کا خیال ہو نہ بیماریوں کا ہو یلغار
میں اُس پر مر مٹوں اور وہ بس چاہے مجھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?