By: ZIA ULLAH TAHIR
کرب کا بازار دیکھا
بے گھر دیار دیکھا
امیر شہر کے خلاف
نفرت کا اطہار دیکھا
سفید پوش لوگوں میں
غربت کا خمار دیکھا
وقت کے ہاتھوں آج
سب کو لاچار دیکھا
بے ہنر لوگوں کو
معتبر سر دربار دیکھا
بہت دیکھے یارانے مگر
سب کو مطلبی یار دیکھا
عشق و حسن کو ازل سے
بر سر پیکار دیکھا
خزاں سے شکائت کیسی
ہر موسم بے اعتبار دیکھا
طاہر تیرے حرفوں کو
بڑا ہی دل فگار دیکھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?