By: Mian Amar
تمام شہر ہی سُنسان دکھائی دیتا ہے
یہاں ہر شخص پریشان دکھائی دیتا ہے
جزبہء انسانیت بھی ہو تو ہم جانیں
یوں تو ہر بشر انسان دکھائی دیتا ہے
چارہ گر کہتے ہیں کہ یہ مریضِ عشق
چند دنوں کا مہمان دکھائی دیتا ہے
وہ بولا تو حشر برپا کر دے گا ظالمو
اب جو مظلوم بے زبان دکھائی دیتا ہے
اُنہیں زمیں کے ذرے نظر آئیں کیسے
جنہیں ہر وقت آسمان دکھائی دیتا ہے
اک ایسی ہستی ہے جو ہم میں ہے پنہاں
باقی یہ سارا جہان دکھائی دیتا ہے
کیا خبر اُس کے باطن میں کیا ہے امر
وہ جو بظاہر مہربان دکھائی دیتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?