By: Azra Naz
دِل کی حالت کھول رہی ہوں
میں سرُ میں کب بول رہی ہوں
اس نے سب کچھ کہ بھی ڈالا
میں لفظوں کو تول رہی ہوں
میں اک ٹوٹی نیا جیسی
ڈگمگ ڈگمگ ڈول رہی ہوں
اس کے پیار کا مول چکایا
میں پھر بھی بے مول رہی ہوں
یوں تو مجھ میں ہمت بھی ہے
اندر سے پر ہول رہی ہوں
دور اُفق جانا ہے مجھ کو
میں اپنے پر کھول رہی ہوں
میں اشکوں کے موتی عذرا
مٹی میں کیوں رول رہی ہوں ؟
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?