By: Shabeeb Hashmi
بہتے ھوئے لاشے طمانچے ہیں ایوانوں پر
گھر بار لٹ گئے ہیں آفت ھے انسانوں پر
میرے وطن میں پھر اب کیسے سکون ھوگا
ہے راستہ کھٹن اب نظریں ہیں طوفانوں پر
یہ محرومیوں کے بادل لے ڈوبیں گے سبھی کو
بٹتی رھے گی ظلمت حکومت کی دوکانوں پر
ہر طرف ھے آگ بھڑکی ھے خوف زندگی کا
سب اپنے دور ھوئے ھے تکیہ بیگانوں پر
بدلے گا یہ دور بھی آئیں گی واپس خوشیاں
مضبوط ہیں کندھے میرے ھے حوصلہ جوانوں پر
الله دور کر دے یہ مایوسیوں کے سارے سائے
کرتے رہیں گے سجدے تیرے ہی آستانوں پر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?