By: M.ASGHAR MIRPURI
تو جب کبھی میرے خوابوں میں آجاتی ہے
جی بھر کرمیرے ساتھ ہنستی مسکراتی ہے
رات بھر محبت بھری باتیں سنا سنا کر
پتہ نہیں چلتا اور ساری شب بیت جاتی ہے
ایسےپیارے فراخ دل دوست کی دوستی
کسی مقدر والے کےحصےمیں آتی ہے
میری زیست میں اور تو کوئی غم نہیں
مگر تیری یاد مجھے ہرپل ستاتی ہے
میں وہ مقدر کا مارا انسان ہوں جاناں
جن لوگوں سےقسمت روٹھ جاتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?