By: Dr. Humera Islam
کیا کہوں کس قدر تحسین کے وہ قابل ہے
وہی ہے میرا مسیحا جو میرا قاتل ہے
بنا لیا ہے جسے رہبرِ دین اور دنیا
تمام شہر میں سب سے بڑا وہ جاہل ہے
موجیں خوشیوں کی جسے چھو کے لپٹ جاتی ہیں
دل نہیں ہے میرا سوکھا ہوا ساحل ہے
بعد مرنے کے میرا ذکر ہوا چاروں طرف
ایسی بے فیض کی شہرت ہی مجھے حاصل ہے
آنکھ کا کھولنا دشوار لگے ہے اُس کو
چارہ گر میرا کمال ۔۔۔۔۔۔ کاہل ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?