By: Waheed Mughal
چاہو اگر مجھے رسوا کرنا
میرے جینے کی تم دعا کرنا
میں بساؤں گا خوابوں کا جہاں
تم اس میں پھر رہا کرنا
میں سجاؤں گا شبنم سے تیرا بدن
تم پھول بن کر کھلا کرنا
جلا ڈالوں گا میں اپنا شعور
تم شمع بن کر جلا کرنا
اگر بکھر جاؤں کبھی ٹوٹ کر
تم دھیرے دھیرے چنا کرنا
میں ہوائیں بن کر چلا کروں
تم خوشبو بن کر بکھرا کرنا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?