By: Mohammad Sadiq Mushwani
اشک سارے بہا چکا ہوں میں
روح زخمی کراچکا ہوں میں
سہہ لئے میں نے چپکے چپکے
درد جتنے اٹھا چکا ہوں میں
غیر سے کیوں نگاہیں چار کروں
آنکھ ان سے ملاچکا ہوں میں
کیوں ہوا یاد سے غافل تیری
دل سولی چڑھا چکا ہوں میں
جو سینے میں تھا قائم صادق
وہ گھر ہی جلا چکا ہوں میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?