By: Numan Ijaz
خود سے ہی دور بھاگا جا رہا ہوں
منزل اب کوئی نہیں یوں ہی چلتا جا رہا ہوں
بدلتا جاتا ہوں اس دھواے کی طرح
ہواؤں میں کہیں گم ہوتا جا رہا ہوں
مجھے چاہت ہے اب تنہائیوں کی
محفلوں سے تیری اُٹھتا جا رہا ہوں
ٹوتا ہوں ہر رات تیری یادوں میں کھوکر
ہر صبح تیرے نزدیک آتا جا رہا ہوں
کہتے ہیں پاگل مجھے،مانگتا نہیں کچھ اپنے لیے
مسافر کیا چاہے؟ بس تجھے دُعائیں دیتا جا رہا ہوں
نہیں جانتا اُس سے بچھر کر کیا کرنا چاہیے لیکن
خوشیِ جانہ کو سوچ کر آنسو پیتا جا رہا ہوں
تُو آمل، سمبھال یا سدھار دے مجھے
تجھ سے بچھر کر میں بگڑتا جا رہا ہوں
نہ کوئی ادیب ہوں نہ شاعری سے واسطہ کوئی
یہ تو دردِ دل ہے نعمان جو میں لکھتا جا رہا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?