By: H.M. Salman Amin
بھول جاؤ اس بےوفا کو کہتے ہیں مرے احباب مجھے
کتنا مشکل ہے یہ میں ہی جانتا ہوں جتنا میرا خدا مجھے
آساں نہیں عشق کی راہ میں گائل کرنا خود کو
میں نے دیکھی یہ راہ کوئی فتح نہیں ملی ہے مجھے
ہیر رانجھا کا عشق آساں ہو شاید کیونکہ وہ مل نہ پاۓ کبھی
مل کہ بچھڑ جانا کتنا اذیت ناک ہے یہ صرف پتا ہے مجھے
وہ آخری ملاقات کا احوال آج بھی یاد ہے مجھے
جب وہ لگا تھا بے دلی سے ہی سہی پر گلے مجھے
کوئی بات نہیں اگر وہ چھوڑ گیا ہے مجھے
شاید وہ تھا نہیں مرے قابل یہی سوچ میں بہلایا ہوں مجھے
غم ہجر کو بھلانے کے لیے درکار تھا اک نشہ مجھے
اُس کے بعد میں اپنی شاعری میں ڈبویا ہوں مجھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?