By: M.Asghar
انٹرنیٹ پہ اب میں جانے لگا ہوں
کم عمر بتا کر کافی دوست بنانے لگا ہوں
ہماری ویب پہ اپنی غزلیں بھیج کر
اپنی قلم کا زور زمانے لگا ہوں
کافی سامعین پڑھتے ہیں میری شاعری
عوام میں شہرت پانے لگا ہوں
کچھ نام نہاد شعرا کو دے کر غزلیں
اچھی خاصی دولت کمانے لگا ہوں
اب بھی اگر مجھے شاعر نہ مانو گے
پھر میں آنسو بہانے لگا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?