By: Mohammed Masood
اس سے پہلے کہ میری روح پرواز کر جاۓ
وقت اڑ جاۓ
اور میں ہاتھ ملتی رہ جاوں
آخری بار آنا
میری بند ہوتی پلکوں کو دھیرے سے چھُونا
اور کَہنا
میں نے جو سُننا ہے
میں تم سے پیار کرتا ہوں
اور کۂہ دینا
تم نے فقط مجھے چاہا ہے
باقی جو سنگ ہیں
وہ موسم کے رنگ ہیں
یہ الفاظ میرے لیے کافی ہوں گے
چاہے جوٹ ہی ہوں
اور میں اسی لمحۓ
تمھارے ہاتھوں پہ سر رکھ کہ
مر جاوں گی
اپنی ذات سے نکل کر تجھے تنہا چاہوں
معلوم تجھے بھی نہ ہو تجھے میں کتنا چاہوں
میری ہر سانس امانت ہے تیری مسعود
اب تو ہی بتا اور تجھے کتنا چاہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?