By: مرزا عبدالعلیم بیگ
تمہیں یاد کرنے کو
میرے پاس خاموشی ہے
جو ہمارے مابین غیر منقطع ربط ہے
وہ کبھی ٹوٹا ہی نہیں
تمہیں یاد کرنے کو
میرے پاس اُمید ہے
جسے تمہاری بے وفائی کی دیمک
اور عہد شکنی کا زنگ لگ گیا ہے
تمہیں یاد کرنے کو
میرے پاس اک نام ہے
کہ جس سے میں تمہیں اب بھی پکاروں
تمہیں یاد کرنے کو
میرے پاس اب بھی وقت ہے
کسی نئے تعلق کو ترتیب دینے کیلئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?