By: مرید باقر انصاری
گر ہے نیت جو ملنے آنے کی
چھوڑ دے فکر پھر زمانے کی
میں کبھی روٹھ ہی نہیں سکتا
مجھکو کوشش نا کر منانے کی
جاگ اٹھے ہیں سوۓ ہوۓ زخم
کوئ کر اب انہیں سلانے کی
وہ کسی کا بھی ہو نہیں سکتا
جس کو عادت ہو دل چرانے کی
آج پھر یاد مجھکو آ گئ ہے
رسم مٹی کے گھر بنانے کی
شجر اُجڑے تھے منتظر جس کے
دھوم ہے پھر بہار آنے کی
کاسہ باقرؔ نا مجھسے چھینوں تم
یہ ہی جاگیر ہے دیوانے کی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?