Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دن کے ماتھے پہ غم کا سورج ہے، شب کے ہونٹوں پہ ہجر طاری ہے

By: Sidra Subhan

دن کے ماتھے پہ غم کا سورج ہے، شب کے ہونٹوں پہ ہجر طاری ہے
گردش وقت اس کو کہتے ہیں ؟ زندگی! یہ تیری شماری ہے؟

ہم کو تھی آبلہ پائی کی طلب، تو نے آنکھوں میں بھر دیے صحرا،
اب کیوں پیروں میں دیکھ کر یہ حنا، تیرے چہرے پہ سوگواری ہے؟

حوصلوں کی دکان کھول کہ ہم، تیرے سب غم خرید لیتے تھے
تم تو خوشحال ہو گئے لیکن، میری رگ رگ میں درد کاری ہے

رات پچھلے پہر کا سناٹا، تیری باتوں کا ورد کرتا ہے
درد آنکھوں میں رقص کرتے ہیں، یاد کی ہر سبیل جاری ہے

میں نے دیکھا ہے تیرے چہرے کو، زرد موسم کا حال کہتا ہے
تیری سانسوں کو چھو کہ دیکھا ہے، بے قراری ہی بے قراری ہے

لوگ کہتے ہیں کہ صبح ہو گی، زندگی تو مگر کہاں ہو گی
وہ جو ایک صبح کا ستارا تھا، اسکے صدقے یہ جان واری ہے

جسکی مٹی میں دن کا سورج ہو، اور زلفوں میں رات کے سائے
اسی جلتی کلائی کی لو میں ، میں نے یہ غم کی شب گزاری ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore