By: Muhammad Nawaz
وہ چاند سے کھیلنا چاہتا ہے
میں چاند کہلانا چاہتا ہوں
وہ آسماں پہ جانا چاہتا ہے
میں زمیں پہ لانا چاہتا ہوں
وہ رات بھر جاگنا چاہتا ہے
میں گود میں سلانا چاہتا ہوں
وہ دور بسیرا چاہتا ہے
میں پاس بلانا چاہتا ہوں
دیکھ نواز کیا چاہتا ہے ؟
تجھے اپنا بنانا چاہتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?